22اگست کے بعد بغیر ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سکول داخلے کی اجازت نہیں ہوگی
04:09 PM, 9 Aug, 2021
لاہور ( پبلک نیوز) صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے اساتذہ اور سکولوں کے دیگر سٹاف کے لئے جلد از جلد کوورنا ویکسین لگوانے کے حوالے اہم پیغام جاری کیا ہے۔ ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ محمکہ تعلیم پنجاب کی جانب سے تمام نجی و سرکاری سکولوں کے اساتذہ، انتظامیہ، و دیگر سٹاف کے لئے کرونا ویکسین کو لازم قرار دیا جا چکا ہے۔ 22 اگست 2021 تک پنجاب کے تمام سرکاری و نجی سکولوں کے اساتذہ، انتظامی عملہ و دیگر سٹاف کے لئے ویکسینیشن لگوانا لازم ہے۔ اس مد میں محمکہ تعلیم پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن 4 اگست 2021 کو جاری کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ 22اگست 2021 کے بعد کسی بھی فرد کو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر سکول میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔ 22 اگست ک بعد محمکہ تعلیم پنجاب کی جانب سے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی چیکنگ کے لئے سکولوں کے دورے کئے جائیں گے۔ اساتذہ، انتظامیہ، یا دیگر سٹاف کی ویکسینیشن نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ سکول کو سیل کر دیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کرورنا وبا سے بچاو ایس او پیز پر عملدرآمد، مکمل اختیاط اور جلد از جلد ویکسینیشن کی بدولت ہی ممکن ہے۔