ٹرین پر صرف ویکسینیٹد شہری سفر کر سکیں گے
04:17 PM, 9 Aug, 2021
اسلام آباد ( پبلک نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کہا ہے کہ یکم اکتوبر سے صرف ویکسین لگوانے والے شہری ہی ریل پر سفر کریں گے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا جس کی صدارت وفاقی وزیر اسد عمر نے کی انہوں نے کہا ہے کہ ملک بھر میں خصوصاً راولپنڈی اور پشاور میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ بڑھ رہا ہے۔ دوسری جانب محکمہ تعلیم سندھ کے نجی سکولوں کو اساتذہ و عملے کی ویکسینیشن کو لازمی قرار دے دیا۔ ڈائریکٹوریٹ پرائیوٹ اسکولز نے سندھ بھر کے نجی اسکولوں کے پرنسپل کو خط لکھ دیا۔ ڈائریکٹوریٹ پرائیوٹ اسکولز سندھ کا کہنا ہے کہ نجی سکول 19 اگست سے قبل اساتذہ و عملے کی ویکسینیشن کو یقینی بنائے۔ تمام نجی اسکول انتظامیہ کو اساتذہ و عملے کی ویکسینیشن کا ریکارڈ مرتب کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔