پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات12بجے،10اگست2021
07:10 PM, 9 Aug, 2021
محرم الحرام کا چاند نظر آگیا. یکم محرم 10 اگست بروز منگل اور یوم عاشو ر19اگست بروز جمعرات کوہوگا.ماہ محرم کا چاند نظر آنے کے بعد اسلا سال کا آغاز بھی ہوگیا ہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کہا ہے کہ یکم اکتوبر سے صرف ویکسین لگوانے والے شہری ہی ریل پر سفر کریں گے پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک سیزن 22- 2021 کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ یہ سیزن دس ٹورنامنٹس پرمشتمل ہوگا جس میں 266 میچز کھیلیں جائیں گئے صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے اساتذہ اور سکولوں کے دیگر سٹاف کے لئے جلد از جلد کوورنا ویکسین لگوانے کے حوالے اہم پیغام جاری کیا ہے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ کی ملاقات۔ پاکستان اور چین کا باہمی مفاد کیلئے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ۔ فریقین کا خطے میں امن، خوشحالی اور ترقی کے فروغ کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا گیا