شمالی وزیرستان: فوجی قافلے پر خود کش حملہ، 4 جوان شہید

04:14 AM, 9 Aug, 2022

احمد علی
شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فوجی قافلے پر خود کش حملے میں 4 فوجی جوان شہید ہو گئے ہیں۔ شہدا میں لانس نائیک شاہ زیب، لانس نائیک سجاد، سپاہی عمیر اور سپاہی خرم شامل ہیں۔ پاک فوج نے اس بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی اس لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے دہشتگردی کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں خود کش حملے میں 4 فوجی جوانوں کی شہادت پر مجھ سمیت پوری قوم دکھی اور رنجیدہ ہے۔ https://twitter.com/CMShehbaz/status/1556882238058397696?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1556882238058397696%7Ctwgr%5E25f65a357b1e780ce3844d3e1d91f9e2629e64b0%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.bbc.com%2Furdu%2Flive%2Fpakistan-62415418 انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ان شہدا کی ملک کے دفاع اور امن کے لئے دی جانے والی قربانیوں کو قبول فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔ شہدا ہمارے سر کا تاج ہیں۔ اس خود کش دھماکے میں شہید ہونے والوں میں مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے 22 برس کے لانس نائیک شاہ زیب، ضلع غذر سے تعلق رکھنے والے 26 برس کے لانس نائیک سجاد، کوہاٹ کے 25 برس کے سپاہی عمیر اور نارروال سے تعلق رکھنے والے 30 برس کے سپاہی خرم شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس ایجنسیوں نے خود کش حملہ آور اور اس کے ہینڈلرز اور سہولت کاروں کے حوالے سے تفصیلات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
مزیدخبریں