ہالی ووڈ اداکارہ اولیویا نیوٹن انتقال کرگئیں

05:05 AM, 9 Aug, 2022

احمد علی
اولیویا نیوٹن جان، جو ہٹ میوزیکل "گریس" میں "سینڈی" کے کردار کے لئے مشہور ہیں، 73 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ وہ طویل عرصہ سے کینسر کیساتھ نبرد آزما تھیں۔ آنجہانی اداکارہ کے شوہر، جان ایسٹرلنگ نے کہا کہ ان کا پیر کی صبح کیلیفورنیا میں انتقال ہوا۔ اولیویا نیوٹن ایک بہترین گلوکارہ بھی تھیں لیکن میوزیکل فلم گریس میں سینڈی کا کردار تھا جس نے اانھیں بین الاقوامی شہرت تک پہنچایا۔ میوزیکل فلم گریس میں ان کے مدمقابل جان ٹراولٹا نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ 1978 میں باکس آفس پر سب سے بڑی کامیاب فلم تھی۔ جان ٹراولٹا نے اپنی ساتھی اداکارہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اولیویا نیوٹن نے میری زندگی پر انتہائی گہرا اثر چھوڑا۔ جلد ہی آپ سے ملیں گے اور ہم سب دوبارہ ایک ساتھ ہوں گے۔ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ مارلی میٹلن، جنہوں نے 1996 کی It's My Party میں اولیویا نیوٹن کے ساتھ اداکاری کی، نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آنجہانی کو "سب سے خوبصورت ترین روشنی قرار دیا"۔ اولیویا نیوٹن کے والد دوسری جنگ عظیم کے دوران برطانوی جاسوس تھے۔ اور ان کی والدہ جرمن نوبل انعام یافتہ میکس بورن کی بیٹی تھیں، اور جب 1933 میں نازیوں کی حکومت آئی تو وہ اپنے خاندان کے ساتھ فرار ہو گئیں۔ یہ خاندان 1954 میں آسٹریلیا چلا گیا، جہاں وہ پلا بڑھا۔ اولیویا نیوٹن نے چار گریمی ایوارڈ جیتے اور 1974 اور 1977 کے درمیان سات گانوں کے لیے امریکی چارٹ پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔
مزیدخبریں