عمران خان کو گرفتار کرنا خونی سیاست کا آغاز ہوگا
08:52 AM, 9 Aug, 2022
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے حکومت کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتار کرنا یا ان کی جماعت کو توڑنے کی منصوبہ بندی کرنا خونی سیاست کا آغاز ہوگا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے لکھا کہ ملکی سیاست اور اقتدار سے زیادہ ملک کی سلامتی اہم ہے۔ افغانستان کا عدم استحکام پاکستان پر بھی اثر انداز ہوگا۔ https://twitter.com/ShkhRasheed/status/1556884457470164998?s=20&t=N_8dU0Be4ksFYjbu-Qa4bA ان کا کہنا تھا کہ بھتہ اور خود کش حملے شروع ہو گئے ہیں۔ حکومتی خواہشوں سے من پسند خبریں نہیں بن سکتیں۔ مشرف نے چینل لائسنس دیے۔ مفاد پرست فاشسٹ بند کر رہے ہیں۔ آج ن لیگ کا بیانیہ دفن ہو گیا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کا بھلا سوچ رہا ہے، اس کے اشاروں کو سمجھیں۔ یوم آزادی کو یوم بربادی نہ بنائیں۔ ۔حساس ترین مرحلے پر 12 اگست 3 بجے پریس کانفرنس کروں گا اور 13 اگست کی رات 11 بجے لال حویلی جلسے سے خطاب کروں گا۔ https://twitter.com/ShkhRasheed/status/1556873977901064194?s=20&t=N_8dU0Be4ksFYjbu-Qa4bA انہوں نے کہا کہ دو ووٹوں کی حکومت، 15 اتحادی پارٹیوں کے ساتھ بے لگام ہو رہی ہے۔ ان کا ناکام ایجنڈا عمران خان کو نااہل اور نواز شریف کو اہل کروانا ہے۔ بےلگام حکومت کی عقل پر پردہ پڑ چکا ہے۔ معاشی تباہی، سیاسی عدم استحکام، بھتہ اور دہشتگردی کا آغاز ان کی سیاست کو دفن کر دے گا۔