اتحادی حکومت کا آخری دن، قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری تیار
01:43 PM, 9 Aug, 2023
اتحادی حکومت کا آخری دن، قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری تیار کرلی گئی ہے. ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سمری صدرمملکت کو ارسال کریں گے، وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر48 گھنٹوں میں قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے پابند ہوں گے.صدر کے دستخط نہ کرنے کی صورت میں اسمبلی ازخودتحلیل ہوجائے گی. وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر آج نگراں وزیراعظم کے نام پر مشاورت کریں گے، دونوں جانب سے تین تین نام پیش کئے جائیں گے، جس کے بعد ہی حتمی نام کا اعلان ہوگا۔