ارشد ندیم کی تاریخی کامیابی پر صدر مملکت، وزیراعظم اور دیگر رہنماؤں کی مبارکباد

09:16 AM, 9 Aug, 2024

ویب ڈیسک:پیرس اولمپکس میں پاکستانی جیولین تھرور ارشد ندیم کی تاریخی کامیابی پر  صدر مملکت آصف علی زرداری اور  وزیراعظم   شہباز شریف سمیت دیگر رہنماؤں نے مبارکباد پیش کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے مبارکباد کے پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ ارشد ندیم آپ پوری قوم کا فخر ہیں۔

صدرآصف زرداری کی  گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد

صدر مملکت آصف علی زرداری کی اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے  صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ارشد ندیم کی جیت پوری قوم کی جیت ہے۔

صدر  مملکت نے کہا کہ شاندار  اولمپکس ریکارڈ قائم کرنا، طویل ترین جیولین تھرو بڑا کارنامہ ہے، پیرس اولمپکس میں پاکستان کیلئے تمغہ جیت کر آپ نے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا۔

صدرمملکت کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے اولمپکس جیسے بڑے مقابلے میں پاکستان کا نام روشن کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی   ارشد ندیم کو مبارکباد
اپنے پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ اولمپک کی 118سالہ تاریخ میں منفرد ریکارڈ قائم کرنے پر ارشد ندیم آپ ڈھیروں مبارکباد کے مستحق ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف کی ارشد ندیم کوجیولین تھرومیں اولمپک میڈل جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شاباش ارشد ندیم ،آپ نے قوم کا سرفخر سے بلند کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھاکہ اولمپک میں تاریخ رقم کرکےآپ نےثابت کیا ہے کہ ارادے مضبوط ہوں تو ناممکن ممکن بن جاتاہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ قوم کےبیٹےاولمپئین ارشدندیم پر والدین ہی نہیں ہم سب کو ناز ہے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف

سابق وزیراعظم نوازشریف نےاولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارشد ندیم نےپیرس اولمپکس 2024 میں گولڈمیڈل جیت کر قوم کاسر فخر سے بلند کردیا،شاباش ارشدندیم۔

اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی مبارکباد

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ارشد ندیم کو اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکبادکے بیان میں کہا کہ ارشد ندیم نے بھرپور محنت اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا ہے۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے ارشد ندیم کواولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکبادکے پیغام میں کہا کہ ارشد ندیم نے اپنی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو 

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے   ارشد ندیم کو پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ ارشد ندیم نے اولمپکس کے انفرادی مقابلوں میں پاکستان کیلئے تاریخ میں پہلا طلائی تمغہ حاصل کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز 

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی ارشد ندیم کو اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکبادپیش کی ہے۔

اپنے مبارکباد کے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل ہی نہیں قوم کے دل بھی جیت لیے ہیں،ارشدندیم نےاولمپکس میں 92.97 میٹرکاریکارڈ قائم کرکےاپنی برتری ثابت کردی۔

وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان

وزیر اعلی گلگت بلتستان نےارشد ندیم کی جیولن تھرو اولمپکس کا فائنل جیتنے پر مبارکباد  دی اور کہا کہ پاکستان میں باصلاحیت لوگوں کی کمی نہیں ہے، ارشد ندیم نے 92.97 کی تھرو ریکارڈ قائم کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ۔

وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی 

وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر پاکستانی جیولین تھرور ارشد ندیم کو مبارکباد پیش کی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ارشد ندیم کیلئے اپنے مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ ارشد ندیم کی تاریخی کامیابی پر پورے ملک کو ان پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریکارڈ کے ساتھ اولمپک گولڈ میڈل جیتنا آپ کی سخت محنت لگن اور کمٹمنٹ کا نتیجہ ہے۔

حمزہ شہباز

سابق وزیراعلی پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز شریف نے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے،محدود سہولیات کے ساتھ قومی ہیرو نے اولمپکس میں پاکستان کا جھنڈا بلند کیا۔محنت لگن اور پاکستان کے لئے کچھ کر گزرنے کے جذبے نے تاریخ رقم کی ہے۔

حمزہ شہباز  نے کہا کہ ارشد ندیم نے نہ صرف گولڈ میڈل جیتا بلکہ اولمپکس ریکارڈ بھی قائم کیا۔ ارشد ندیم پاکستان کی نئی نسل کے لئے ایک زندہ مثال ہیں۔شاباش اور شکریہ ارشد آپ نے قوم کو سچی خوشی سے سرشار کیا ہے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال 

وفاقی وزیر احسن اقبال نے ارشد ندیم کےپیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر  اپنے مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ ارشد ندیم کی محنت اور عزم نے دنیا بھر میں پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

 پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں پوری قوم کی نظریں ارشد ندیم پر تھیں جو پاکستان کو 32 سال بعد اولمپک میں کوئی میڈل دلانے کی واحد امید تھے۔

خیال رہےکہ پاکستان نے آخری مرتبہ 8 اگست 1992 کو اولمپکس میڈل پوڈیم پر قدم رکھا تھا جب قومی ہاکی ٹیم نے بارسلونا اولمپکس میں نیدرلینڈز کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیتا تھا جب کہ پاکستان نے آخری مرتبہ 1984 میں اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا تھا جوکہ ہاکی ٹیم نے دلوایا تھا۔

عطاء اللہ تارڑ 

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے جیولین تھرور ارشد ندیم کو پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ارشد ندیم نے اپنی محنت، لگن اور صلاحیت سے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی کسی سے کم نہیں۔پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر آپ نے تاریخ رقم کردی ہے۔ ارشد ندیم کی کامیابی ہر پاکستانی نوجوان کے لیے  مشعل راہ ہے،ان کی کامیابی نوجوانوں کو کھیل کی دنیا میں آگے بڑھنے کی ترغیب دے گی۔

عطاء اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ ارشد ندیم کی جیت پوری قوم کی جیت ہے، آپ کو میری طرف سے لاکھوں مبارکباد۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف 

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی پی پی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ارشد ندیم نے اولمپکس انفرادی مقابلوں میں پہلا طلائی تمغہ حاصل کرکے تاریخ رقم کی ہے، ارشد ندیم نے پوری پاکستانی قوم کا دنیا میں سر فخر سے بلند کر دیا،اولمپکس جیولن تھرو مقابلوں میں ارشد ندیم نے 114سالہ ریکارڈ بریک کر دیا۔کھیلوں کی اولمپکس اور پاکستانی تاریخ میں ارشد ندیم کا نام سنہرے حروف سے لکھا جائیگا۔

راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ محنت، لگن اور مستقل مزاجی کے باعث اولمپئن ارشد ندیم پاکستانی یوتھ کیلیے مشعل راہ بن چکے ہیں،92.97 کی تھرو کا ریکارڈ قابل تعریف ہے، 24کروڑ عوام  اپنے ہیرو کا والہانہ استقبال کریگی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور 

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نےارشد ندیم کو پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ارشد ندیم نے ان تھک محنت اور لگن سے تاریخ رقم کی، قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا،32 برس بعد پاکستان کے لئے  اولمپکس گولڈ میڈل کا تحفہ نوجوان اتھلیٹس کیلئے مشعل راہ ثابت ہوگا، ارشد ندیم کو اولمپک مقابلوں میں ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے پر پولیس فورس کی جانب سے مبارک باد پیش کرتا ہوں، ارشد ندیم نے آبائی شہر میاں چنوں میں سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشن کا افتتاح بھی کیا تھا۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن 

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے پریس کانفرنس سے خطاب  کرتے ہوئے ساری قوم کو ارشد ندیم کی کامیابی پر مبارکباد  دی ہے اور کہا کہ ارشد ندیم مایوسی کے دور میں امید کا پیغام بن کر سامنے آئے ہیں،ہم نے آخری حافظ نعیم الرحمن مرتبہ لاس اینجلس میں ہاکی میں گولڈ میڈل لیا تھا۔

بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ

ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر نے ارشد ندیم کے لیے سکھر کی عوام کی پرزور خواہش پر سونے کے تاج کا اعلان کردیا، بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہاہے کہ سکھر میں زیر تعمیر نیو اسپورٹس اسٹیڈیم کو ارشد ندیم اسٹیڈیم کے نام سے منسلک کرنے کا  فیصلہ کیا ہے،بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے ارشد ندیم کو سکھر آنے کی دعوت بھی دے دی،سکھر آمد پر سکھر کی عوام ارشد ندیم کو سونے کا تاج پہنائے گی۔

ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر نے کہا ہے کہ اس وقت ہر پاکستانی خوش ہے، ارشد ندیم نے ایک صدی پراناریکارڈ توڑ کر ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کردیا ہے، ارشد ندیم نے ہماری ماؤں بہنوں کی دعاؤں سے بہت خوبصورت تحفہ پاکستان کو دیا ہے۔

وزیر توانائی سندھ ناصر شاہ

وزیر توانائی و منصوبہ بندی و ترقیات سید ناصر حسین شاہ نے گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کردیا، ارشد ندیم کی کامیابی، محنت اور جذبہ دیگر کھلاڑیوں کیلئے باعث تقلید ہے،ملک و قوم کا نام روشن کرنے والے ارشد ندیم کے ٹرینر، کوچ اور یورپی قوم مبارکباد کے مستحق ہیں، ارشد ندیم کی جیت نے کھلاڑیوں میں جوش و جذبہ اور جیت کی لگن پیدا کردی ہے۔

ناصر شاہ نے کہا ہے کہ ارشد ندیم کی وطن واپسی پر پرجوش اور تاریخی استقبال کیا جائے،32 سال بعد اولمپکس میں گولڈ میڈل کا حصول ارشد ندیم کا نام پاکستانی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،امید ہے کہ اولمپکس میں ارشد ندیم کا رکارڈ عرصے تک کوئی نہیں توڑ پائے گا۔

سینیٹر شیری رحمٰن 

پیپلز پارٹی کی نائب صدر ,سینیٹر شیری رحمٰن نے ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ آج کا دن پاکستان کے لیے تاریخی ہے، ارشد ندیم نے اپنی محنت اور لگن سے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے،ارشد نے 32 سال بعد ایک بار پھر اولمپکس گیمز میں پاکستان کا پرچم بلند کیا۔

شیری رحمٰن نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بلند کرتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم کی کامیابی نے پوری قوم کے دل جیت لیے ہیں، ان کی اس کامیابی پر پوری قوم ان کو دلی مبارکباد پیش کرتی ہے۔

شازیہ مری 

 شازیہ مری نے کہا ہے کہ ارشدم ندیم نے یوم آزادی کی خوشیوں کو دوگنا کردیا،ایتھلیٹ ارشد ندیم نے اولمپکس میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا،اولمپکس میں جیولن تھرو کے مقابلوں میں ارشد ندیم کا92.97 عالمی ریکارڈ پوری قوم کیلے باعث فخر ہے، ارشد ندیم پوری قوم کا فخر بن گئے ہیں، دعا ہے کہ ایسے ہی کامیابیاں سمیٹتے رہیں۔

مرکزی چئیرمین قومی وطن پارٹی آفتاب خان شیرپاؤ 

مرکزی چئیرمین قومی وطن پارٹی آفتاب خان شیرپاؤ نے ارشد ندیم کی شاندار کامیابی پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیرس اولمپکس 2024 میں ارشد ندیم کی کامیابی ،مشکل ترین معاشی اور سیاسی تناؤ کے حالات میں باد صبا کا ایک ٹھنڈا جھونکا ہے۔ ارشد ندیم کو ان کی شاندار کامیابی پر میں انہیں اور پوری قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں،میرا وطن عزیز یقیناً ٹیلنٹ سے بھرپور ہے، ضرورت صرف میرٹ کے اطلاق اور کرپشن کے خاتمہ کی ہے۔

 انٹرنیشنل ریسلر ورلڈ چیمپئن انعام بٹ 

 انٹرنیشنل ریسلر ورلڈ چیمپئن انعام بٹ نے ارشد ندیم کو جیت کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ارشد ندیم اپکو اولمپک جیتنے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں،  ارشد آپ نے اپنی جیت سے پورے پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا،ارشدندیم جیسے کھلاڑی صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں،اگر ارشد ندیم کو موجودہ وقت کا محمد علی کلے کہاجائے تو غلط نہ ہوگا۔

مزیدخبریں