ویب ڈیسک: پیرس اولمپکس میں پاکستان کیلئے 40 سال بعد پہلا گولڈ میڈل جیتنے پر سندھ حکومت نے پاکستانی جیولین تھرور ارشد ندیم کیلئے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان اور میئر کراچی مرتضٰی وہاب نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ارشد ندیم کی گیم کو سراہتے ہوئے پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم سمیت پوری قوم کو مبارکباد پیش کیا۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ تھرو پھینکنے کے معاملے میں پہلے پوزیشن بھی ارشد ندیم کی ہے جبکہ دوسرا بڑا تھرو بھی انہوں نے ہی پھینکا ہے، شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ 32 سال بعد اولمپکس میں پاکستان کیلئے پہلا گولڈ میڈل جیتنے پر سندھ حکومت کی جانب سے انہیں 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان کرتے ہیں۔
پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں پوری قوم کی نظریں ارشد ندیم پر تھیں جو پاکستان کو 32 سال بعد اولمپک میں کوئی میڈل دلانے کی واحد امید تھے۔
خیال رہےکہ پاکستان نے آخری مرتبہ 8 اگست 1992 کو اولمپکس میڈل پوڈیم پر قدم رکھا تھا جب قومی ہاکی ٹیم نے بارسلونا اولمپکس میں نیدرلینڈز کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیتا تھا جب کہ پاکستان نے آخری مرتبہ 1984 میں اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا تھا جوکہ ہاکی ٹیم نے دلوایا تھا۔