نوکری کاجھانسہ دےکروکیل کی چیمبرمیں دوشیزہ سےزیادتی

11:32 AM, 9 Aug, 2024

ویب ڈیسک: لڑکی کو نوکری دلانے کے بہانے   وکیل نے عدالت کے   چیمبر میں 21 سالہ دوشیزہ سے زیادتی کرڈالی، کسی کو بتایا تو اچھا نہیں ہوگا جیل میں سڑا دوں گا۔ وکیل   مظلوم لڑکی کو دھمکیاں دیتا رہا۔

تفصیلات کے مطابق  بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ایک لڑکی نے وکیل پر نوکری دلانے کے بہانے ریپ کا الزام لگایا ہے۔ اطلاعات کے مطابق معاملہ تیس ہزاری کورٹ کا ہے، خاتون کا الزام ہے کہ وکیل نے اسے تیس ہزاری کورٹ کے چیمبر میں بلایا اور زیادتی کی۔

 پولیس کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق  21 سالہ لڑکی نے الزام لگایا کہ شمالی دہلی کی تیس ہزاری کورٹ میں ایک وکیل نے اس کے چیمبر میں اس کے ساتھ عصمت دری کی۔

خاتون نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ ملزم نے اسے 27 جولائی کو نوکری کی پیشکش کے بہانے بلایا اور اس کے ساتھ زبردستی کی۔

مزیدخبریں