پاکستان کا بنگلہ دیشی عبوری حکومت اور چیف ایڈوائرز کیلئے مبارکباد کا پیغام

12:31 PM, 9 Aug, 2024

ویب ڈیسک: ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین مثبت تعلقات ہیں۔ پاکستان بنگلہ دیش کی عبوری حکومت اور چیف ایڈوائزر کو مبارکباد پیش کرتا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس فلسطین کی موجودہ صورتحال پر بلایا گیا۔ 

ترجمان نے کہا کہ نائب وزیراعظم نے فلسطین میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کو بلا تعطل جاری رکھنے پر زور دیا۔ آسیان دن کے موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے مبارکباد دی۔

ترجمان نے بتایا کہ رواں ہفتے کے آغاز میں 5اگست کو پانچ سال مکمل ہونے پر یوم استحصال منایا گیا۔ کشمیری بھائیوں سے پاکستان اپنی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

تر جمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا میں پاکستانی کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ پرحملے کے حوالے سے امریکی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ ہم اس مسئلے کے حوالے سے امریکا کی جانب سے تفصیلات کے انتظار میں ہیں۔ پاکستانی سفارتخانہ امریکا میں پاکستانی شہریوں کے حوالے سے امریکی حکام سے رابطے میں ہیں۔

ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین مثبت تعلقات ہیں جو عرصہ دراز سے ہیں۔ دفتر خارجہ نے بنگلہ دیشی عوام اور حکومت کے لیے اظہار ہمدردی کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ پاکستان نے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے نئے چیف ایڈوائزر مسٹر یونس کو مبارکباد پیش کی جبکہ پاکستانی ہائی کمشنر نے تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔

مزیدخبریں