امام مسجد نبویؐ کی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات

02:43 PM, 9 Aug, 2024

ویب ڈیسک: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق امام مسجد نبویؐ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر نے جنرل ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق امام مسجد نبویؐ نے دورہ جی ایچ کیو کے دوران آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے معزز مہمان کا خیرمقدم کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ امام مسجد نبوی صلیٰ اللہ علیہ وسلم کا دورہ پاکستان، پاکستانی عوام کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ امام مسجد نبوی صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے کہا کہ پاکستان کا مسلم دنیا میں ایک اہم مقام ہے۔ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق فریقین نے پاک سعودی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ آخر میں امام مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم نے امت مسلمہ کے امن، استحکام اور اتحاد کے لیے دعا کی۔

مزیدخبریں