الیکشن کمیشن میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے ، نوٹیفکیشن جاری

03:52 PM, 9 Aug, 2024

(ویب ڈیسک ) الیکشن کمیشن  آف پاکستان کی جانب سے  افسران کی تقرریوں اور تبادلہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا  گیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں افسران کی اکھاڑ پچھاڑ ، الیکشن کمیشن نے ڈائریکٹر محمد سجاد کو ریجنل الیکشن کمشنر حیدر آباد تعینات کردیا ۔

ریجنل الیکشن کمشنر حیدر آباد اظہر حسین تانوری ڈائریکٹر ایڈمن سندھ،  ضلع الیکشن کمشنر حیدر آباد پرویز احمد کلہوڑو کو ضلعی الیکشن کمشنر بونیر ،ضلع الیکشن کمشنر سانگھڑ شاہنواز بروہی ضلعی الیکشن کمشنر شرقی کراچی، ضلع الیکشن کمشنر شرقی محمد عمران کو ضلعی الیکشن کمشنر تھرپارکر تعینات کردیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے  ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد زین العابدین ضلعی الیکشن کمشنر ہری پور، ضلع الیکشن کمشنر ہری یور احمد جنید واحدی ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد جبکہ الیکشن افسر مٹیاری محمد تنویر کو الیکشن افسر لاڑکانہ تعینات کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں