سیالکوٹ: سیلابی ریلے میں بہہ کر آنیوالے جنگلی بندر کی چھتیں پھلانگنے کی ویڈیو وائرل

04:18 PM, 9 Aug, 2024

(ویب ڈیسک )  سرحدی علاقہ سے سیلابی ریلے میں بہہ کر جنگلی بندر سیالکوٹ شہر میں پہنچ گیا۔ جنگلی بندر کی چھتیں پھلانگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر   وائرل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ شہر کے وسط سے گزرنے والے برساتی نالے میں بہہ کر آنے والا  جنگی بندر اندرون شہر میں شہریوں کے لئے وبال جان بن گیا ہے۔

  جنگلی بندر نے شوالہ تیجا سنگھ کے قریبی علاقے کواپنا مسکن بنا لیا ہے اور قریبی علاقوں کی چھتوں پر پھلانگتا  نظر آرہا ہے۔ جنگلی بندر سے خوفزدہ شہریوں نے  گھروں کے کھڑکیاں اور دروازے بند کر دئیے۔

 جنگی بندر کی چھتیں پھلانگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی  ہے۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے جنگلی بندر سے نجات دلانے کی اپیل کی ہے۔

ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف آفیسر عاصم کامران نے کہا ہے کہ بندر کو ریسکیو کرنے کے لئے ٹیمیں علاقہ میں سرچ آپریشن کر رہی ہیں جلد اسے ریسکیو کر لیا جائے گا۔

مزیدخبریں