ویب ڈیسک: فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ سےپی ٹی آئی ایم این اے کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلا ت کے مطابق ایم این اے سعد بلوچ ، محکمہ ریونیوکے پٹواری نذز حسین ، سابق حلقہ پٹواری امین اور تحصلدار حسین شاہ بھی مقدمے میں نامزد ہیں، ایم این اے سعد اللہ بلوچ سے کمرشل مارکیٹ کی تعمیر کا ٹی ایم اے سے نقشہ منظوری کے بغیر کی۔
اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ سعد اللہ بلوچ نے 541 گ ب میں 27 کنال اراضی پر محکمہ مال کے افسران سے ساز باز کر کے ٹی ایم اے کی منظوری کے بعد مارکیٹ تعمیر کی،سعد اللہ بلوچ نے محکمہ مال سے نقشہ منظوری کروائی جبکہ قانونی طور پر ٹی ایم اے کی منظوری کے بعد محکمہ مال سے منظوری ہونی تھی۔
اینٹی کرپشن کا مزید کہنا ہے کہ کمرشل مارکیٹ 2010 میں تعمیر کی گئی تھی،سعد اللہ دیگر سرکاری ملازمین کے خلاف انکوائری کے بعد مقدمہ درج کیا گیا ہے۔