14 اگست کو عام تعطیل ہوگی یا نہیں؟ اہم نوٹیفکیشن جاری

06:06 PM, 9 Aug, 2024

ویب ڈیسک: سندھ حکومت نے 14 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ، بدھ کے روز صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا، جشن آزادی کے موقع پر سرکاری نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے،بلدیاتی کائونسلز اور با اختیار اتھارٹیز میں بھی عام تعطیل ہوگی۔

مزیدخبریں