کرہ ارض شمسی طوفان کی لپیٹ میں، جیو میگنیٹک طوفان کا خدشہ

07:38 PM, 9 Aug, 2024

ویب ڈیسک: ماہرین نے جیو میگنیٹک طوفان کے خدشے کا اظہار کیا ہے جس سے کرہ ارض پر شمسی طوفان آ سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سورج سے اٹھنے والے اس جیو میگنیٹک طوفان سے خلا میں موجود سیٹلائٹس، خلائی اسٹیشن اور زمین پر پاور گرڈ کو شدید خطرہ ہے۔

3 کورونل ماس ایجیکشنز فی الحال سیارہ زمین کے راستے میں ہے، اس طوفان کے حوالے سے پہلے 2 ایم کلاس سولر فلیئرز 7 اگست کو جاری ہوئے تھے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ابتدائی سی ایم ایز جیو میگنیٹک طوفان نسبتاً معمولی تھے، لیکن تیسرا کلاس سولر فلیئر ان سے کہیں زیادہ طاقتور ہے۔

رپورٹس کے مطابق سورج کی سطح سے مزید ایم کلاس فلیئرجاری ہوئے ہیں اور جیو میگنیٹک لہروں کے اثرات اگلے 3 سے 4 دن تک زمین پر آنے کی توقع ہے۔

کرہ ارض کو ایک دہائی کے بعد بڑے شمسی طوفان کا خطرہ ہے، شمسی طوفان کے نتیجے میں بلیک آؤٹ، غیر فعال سیٹلائٹس متاثرہوتی ہیں۔

شمسی طوفان سے سیلولرفون اور جی پی ایس نیٹ ورک شدید متاثر ہوتا ہے۔

مزیدخبریں