کراچی ایئرپورٹ؛ ملزم کے قبضے سے لاکھوں ڈالر برآمد

11:42 PM, 9 Aug, 2024

ویب ڈیسک: کرنسی کی غیر قانونی خریدوفروخت میں ملوث ملزم گرفتار ، کروڑوں مالیت کی کرنسی برآمد،غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا گیا۔
ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نےبڑی کارروائی کی، وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا،ملزمان کی شناخت عمر کے نام سے ہوئی ۔
ملزم کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کی پارکنگ سے گرفتار کیا گیا،گرفتار ملزم حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج  میں ملوث ہے، ملزم کئی ماہ سے غیر قانونی طور پر کرنسی کی خریدوفروخت میں ملوث تھا،چھاپہ مار کاروائی خُفیہ اطلاع ملنے پر عمل میں لائی گئی ۔
چھاپے کے دوران ملزم کے قبضے سے 1 لاکھ 20 ہزار امریکی ڈالر برآمد ہوئی، ملزم سے موبائل فون اور لیپ ٹاپ بھی برآمد ہوئے، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں