ویرات کوہلی کو ون ڈے کپتانی سے ہٹا دیا گیا

05:26 AM, 9 Dec, 2021

Rana Shahzad
نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ ( بی سی سی آئی) نے ویرات کوہلی کو ون ڈے کپتانی سے ہٹا دیا ہے۔ روہت شرما ان کی جگہ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ویرات کوہلی دورہ جنوبی افریقہ کے دوران ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ روہت شرما ان کے نائب ہوں گے۔ بی سی سی آئی نے اس حوالے سے کہا کہ روہت شرما کو ویرات کوہلی کی جگہ کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ویرات کوہلی بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ روہت شرما نائب کپتان ہوں گے۔ ویرات کوہلی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بعد ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں کپتانی سے دستبردار ہو گئے تھے لیکن انہوں نے ون ڈے میں کپتانی نہیں چھوڑی تھی۔
مزیدخبریں