ملائیکہ اروڑا اپنے بالوں میں کون سا تیل لگاتی ہیں؟ ویڈیو میں خود بتا دیا

06:54 AM, 9 Dec, 2021

Rana Shahzad
ممبئی: (ویب ڈیسک) 48 سالہ بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے اپنے گھنے اور ریشمی بالوں کا راز بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گھر میں تیار کردہ ایک خصوصی تیل لگاتی ہیں اور ہفتے میں ایک بار اس سے اپنے بالوں اور کھوپڑی کی مالش کرتی ہیں۔ ملائیکہ نے اپنی ایک انسٹاگرام ویڈیو میں بتایا ہے کہ وہ ہفتے میں ایک بار اس تیل سے بالوں کی مالش ضرور کرتی ہیں۔ انہوں نے اس تیل کو بنانے کا آسان طریقہ بھی بتایا ہے۔ اس کے لیے ناریل کا تیل، زیتون کا تیل اور ارنڈی کا تیل برابر مقدار میں مکس کریں۔ ان کو مکس کرنے کے بعد میتھی کے بیج اور کڑھی پتے ڈالیں۔ اسے کچھ دن اسی طرح چھوڑ دیں تاکہ میتھی کے بیج اور کری پتوں کے غذائی اجزا تیل میں جذب ہو جائیں۔ اس کے بعد اسے چھان کر رکھ لیں۔ ہفتے میں ایک بار گرم کرکے بالوں اور کھوپڑی کی مالش کریں۔ اس سے بال مضبوط اور چمکدار رہیں گے۔ اس تیل کو 45 منٹ سے ایک گھنٹے تک لگا رہنے دیں اور اس کے بعد بالوں کو اچھی طرح دھو لیں۔ ملائیکہ نے بتایا کہ میتھی کے بیجوں میں اعلیٰ پروٹین اور نیکوٹینک ایسڈ ہوتا ہے جو بالوں کو فائدہ پہنچاتا ہے۔ دوسری جانب کڑھی پتوں میں موجود بیٹا کیروٹین اور ہائی پروٹین بالوں کے گرنے کو کم کرکے بالوں کی نشوونما کو بڑھاتے ہیں۔
مزیدخبریں