امریکی ڈالر 180 روپے کا ہو گیا

08:25 AM, 9 Dec, 2021

Rana Shahzad
کراچی: (ویب ڈیسک) ملک میں روپے کی قدر میں تنزلی کا رجحان جاری ہے۔ آج مارکیٹ میں امریکی ڈالر 180 روپے کا ہو گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر پینسٹھ پیسے اضافے کے بعد 178.08 روپے کا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر پچاس پیسے مہنگا ہوا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر پچاس پیسے مہنگا ہونے کے بعد ایک ڈالر کی قیمت 180 روپے ہو گئی ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز بھی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا، بدھ کے روز کاروباری دن کے دوران ڈالر کی قیمت میں پینسٹھ پیسے اضافے کے بعد نیا ریکارڈ قائم ہوا۔ انٹر بینک میں ڈالر 65 پیسے اضافے کے بعد 177 روپے پچاس پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 178 روپے 50 پیسے میں فروخت کیا گیا۔ تجزیہ کار اور بروکرز کل ہی اس بات کی پیشگوئی کر رہے تھے کہ ڈالر جلد 180 روپے پر پہنچ جائے گا۔ خیال رہے کہ ڈالر کی قدر میں اضافہ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی، مہنگائی میں مزید اضافے اور پاکستانی کرنسی میں مسلسل گراؤٹ کا کا اشارہ ہے۔ آئی ایم ایف سے کامیاب مذاکرات اور سعودی عرب سے تین ارب ڈالر کے سعودی فنڈز ملنے کے باجود بھی پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔
مزیدخبریں