عشق کی ناکامی: خاتون اور آشناء نے زہریلی گولیاں کھاکرجان دیدی
02:32 PM, 9 Dec, 2021
علی پور چٹھہ ( پبلک نیوز) عشق کی ناکامی پر خاتون اور آشناء نے زہریلی گولیاں کھا لیں۔ پولیس تھانہ علی پور چٹھہ کی جانبب سے تفتیش جاری ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ عشق میں ناکامی پر علی پورچٹھہ کی رہائشی خدیجہ اور اسکا آشنا اویس شاہ دونوں جاں بحق ہو گئے۔ خدیجہ کے گھر والوں نے اس کی زبر دستی شادی کر دی تھی۔ خدیجہ نے آشناء اویس شاہ کو رات کو اپنے گھر بلایا اور گھر سے بھاگ گئے۔ ذرائع کے مطابق دونوں نے علی پور چٹھہ کے قریب ویرانے میں زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ خدیجہ اور اویس شاہ دونوں شادی کرنا چاہتے تھے۔ لڑکی کے گھر والوں نے زبردستی لڑکی کی شادی حافظ آباد کر دی تھی۔ پولیس کے مطابق لڑکی نے آشناء کو گھر بلایا اور اس کے ہمراہ فرار ہوئی۔ پولیس تھانہ علی پور چٹھہ مصروف تفتیش ہے۔