’کل پیپلزپارٹی پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کیخلاف احتجاج کرے گی‘

05:00 PM, 9 Dec, 2021

شازیہ بشیر
کراچی ( پبلک نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کل پی پی پی پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف احتجاج کرے گی۔ مجھے 2 وفاقی وزراء نے بتایا ہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز کی کمیشن کا آئٹم کابینہ میں زیر بحث لائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ وزراء نے اس کی مخالفت کی۔ وزیر اعظم نے فیصلہ کیا کہ میرا ایک دوست ہے جس کا پیٹرول پمپ ہے۔ اُس نے مجھے کہا کہ یہ تو پیٹرول کی کمیشن بڑھائی نہیں تو ہم پیمانہ کم کر دیں گے۔ اس سے اندازہ لگائیں کہ وزیراعظم اپنے دوستوں کو فائدہ دینے کے لیے فیصلہ کرتا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ امریکی صدر جوبائیڈن وزیر اعظم عمران خان کو فون نہیں کرتا، وزیراعظم عمران خان مجھے فون نہیں کرتا، یہ ایک المیہ ہے۔ میں چاہتا ہوں وزیراعظم صاحب مجھ سے افسران کے تبادلے کے معاملے پر بات چیت کریں۔ یہ انا کی بات نہیں یہ صرف صوبے کے سرکاری کام کاج چلانے کے لیے ضروری ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جو افسران بغیر اجازت کے چارج چھوڑ گئے ہیں ہم اُن کے لیے وفاقی حکومت کو خط لکھ رہے ہیں۔ ہم تو اُن کو ڈیزرٹڈ افسران سمجھ رہے ہیں۔
مزیدخبریں