محکمہ بلدیات پنجاب کا ترقیاتی منصوبوں کی کڑی نگرانی کا فیصلہ

06:00 PM, 9 Dec, 2021

شازیہ بشیر
لاہور ( پبلک نیوز) محکمہ بلدیات پنجاب کا ترقیاتی منصوبوں کی کڑی نگرانی کا فیصلہ، لوکل گورنمنٹس سے مکمل اور جاری ترقیاتی اسکیموں کا ریکارڈ طلب۔ سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل کی ہدایات پر چیف آفیسر کے نام مراسلہ جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نگرانی کے لیے قائم مانیٹرنگ سیل نے لوکل گورنمنٹس سے مکمل اور جاری ترقیاتی اسکیموں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ سیکرٹری بلدیات کا کہنا ہے کہ تمام لوکل گورنمنٹس ترقیاتی اسکیموں کا ریکارڈ 2دن میں فراہم کریں۔ نورالامین مینگل کے مطابق تمام لوکل گورنمنٹس 30جون 2021 تک جاری تمام ڈویلپمنٹس سکیمز کی تعداد اور بجٹ کی تفصیلات فراہم کریں۔ حالیہ سکیمز میں استعمال کیے جاچکے بجٹ اور زیر التواء ادائیگیوں کی تفصیلات بھی مہیا کریں۔ سیکرٹری بلدیات کا کہنا ہے کہ18 اکتوبر کے بعد منظور ہونے والے منصوبوں کی تعداد اور بجٹ کی تفصیلات بھی رپورٹ کی جائیں۔ 18 اکتوبر 2021سے 30جون 20220تک کے ٹوٹل، ڈویژنل اور نان ڈویژنل بجٹ کا ریکارڈ ڈائر یکٹر ڈیٹا کولیکشن کو بھجوایا جائے۔ نورالامین مینگل کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ جنرل اور ڈویژنل اکاؤنٹس میں دستیاب فنڈز کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔
مزیدخبریں