ایلون مسک کا ڈیڑھ ارب ٹوئٹر اکاونٹس بند کرنے کا اعلان

09:55 AM, 9 Dec, 2022

احمد علی
ایلون مسک نے ایک مربتہ پھر سے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے ۔ انہوں نے ڈیڑھ ارب ٹوئٹر اکاونٹس ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹوئیٹر کے سربراہ ایلون مسک نے یہ خبر بھی اپنے ٹوئٹر اکاونٹ کے زریعے سے ہی دی ہے، انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ٹوئٹر جلد ہی ڈیڑھ ارب اکاونٹس ختم کرنے جا رہا ہے۔ ایلون مسک نے کہا کہ یہ وہ اکاونٹس ہیں جو کئی سالوں سے لا گ ان نہیں ہوئے ہیں اور نہ ہی ان اکاونٹس سے کوئی ٹوئٹ کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ مسک نے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد چیف ایگزیکٹو پراگ اگروال سمیت تین اعلیٰ عہدیداروں کو برطرف کر دیا تھا ۔ ایلون مسک نے رواں سال اپریل میں ٹوئٹر کو 44 ارب ڈالرز میں خریدنے کا معاہدہ کیا تھا تاہم دو ماہ بعد انہوں نے ٹوئٹر کو خریدنے سے انکار کر دیا تھا ۔ امریکی ریاست ڈیلاویئر کی عدالت نے معاہدے پر باضابطہ عمل کرنے کے لیے ایلون مسک کو 28 اکتوبر تک کی مہلت دی تھی۔ انہوں نے “ٹوئیٹر” کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد پہلا ٹوئیٹ کیا تھا کہ ’چڑیا آزاد ہوگئی‘۔
مزیدخبریں