الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کو پارٹی آئین میں تبدیلی پر نوٹس

05:15 PM, 9 Dec, 2022

احمد علی
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کو پارٹی آئین میں تبدیلی پر نوٹس جاری کر دیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی ) نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) سے ترمیم شدہ پارٹی آئین طلب کر لیا، ترمیم شدہ آئین طلب کرنے کا فیصلہ عمران خان پارٹی صدارت سے متعلق ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے پارٹی آئین میں ترمیم کے ذریعے جماعتی ڈھانچے میں تبدیلی کی ہے، ترمیم کے ذریعےپارٹی ٹکٹ جاری کرنے کے لیے باقاعدہ طریقہ کار وضع کیا گیا۔ عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے سے متعلق الیکشن کمیشن 13 دسمبر کو سماعت کرے گا۔
مزیدخبریں