کراچی میں سردی رنگ جمانے لگی، پارہ 11 سینٹی گریڈ ریکارڈ

11:50 AM, 9 Dec, 2024

ویب ڈیسک: کراچی میں سردی رنگ جمانے لگی۔ پارہ 11 سینٹی گریڈ تک گرگیا۔ ہلکی سردی کی لہر نے صوبہ سندھ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق وسطی اور بالائی سندھ میں درجہ حرارت سنگل ڈگری پر آگیا، 9 سینٹی گریڈ تک   ریکارڈ کیا گیا۔  جنوبی سندھ میں درجہ حرارت 10 سے 12 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح کےاوقات میں دھند کےساتھ موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ آج دن بھر موسم خشک، درجہ حرارت 27 سے 29 سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 35 فیصد ہے۔

سعودی دارالحکومت میں سردی کی لہر، پارہ صفر ڈگری تک گرگیا:

دوسری جانب سعودی ماہرین موسمیات نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ’ اس سال موسم سرما میں زیادہ سردی نہیں پڑے گی۔‘

اخبار 24 کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی نے بتایا’ اس وقت موسم ٹھنڈا اور موزوں ہے۔ دارالحومت ریاض میں سردی کی پہلی لہر میں درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔‘

مزیدخبریں