بی پی ایل اور سری لنکا کی لنکا لیگ کیلئے پاکستانی کرکٹرز کو این او سی جاری

11:57 PM, 9 Dec, 2024

ویب ڈیسک:بنگلادیش پریمیئر لیگ( بی پی ایل) اور سری لنکا کی لنکا ٹی 10 لیگ کے لیے پاکستانی کرکٹرز کو این او سی جاری کر دیے گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ  نے بنگلا دیش پریمیئر لیگ اور لنکا ٹی 10 لیگ کے لیے متعدد کرکٹرز کو این او سی جاری کیے ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے  آصف علی، عمر اکمل، عمران خان سینیئر اور محمد عامر کو لنکا ٹی 10 کے لیے این او سی جاری کیا گیا۔

اس کے علاوہ پی سی بی نے فہیم اشرف کو بی پی ایل کے لیے این او سی جاری کیا۔  فہیم کو بی پی ایل کے لیے 30 دسمبر سے 7 فروری تک این او سی جاری ہوا ہے۔

واضح رہے کہ لنکا ٹی 10 لیگ 11 سے 19 دسمبر تک سری لنکا میں ہوگی جبکہ بنگلادیش پریمیئر لیگ کا آغاز 30 دسمبر سے ہوگا۔

مزیدخبریں