مرغی چوری کے الزام میں نوجوان پر شدید تشدد

08:17 AM, 9 Feb, 2021

ارسلان شیخ

چترال ( پبلک نیوز) ضلع چترال میں شہریوں نے خود عدالت لگا لی، چوری کے الزام پر نوجوان کو درخت سے الٹا کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق نوجوان پر مرغی کے چوری کا الزام لگا کر شہریوں نے خودساختہ عدالت لگا کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ نوجوان کو مارا پیٹا گیا اور ساتھ ساتھ گالیاں بھی دی گئی ہیں۔ علاقے کا ایک شخص نوجوان کو ڈنڈے سے مارتا رہا جبکہ مقامی لوگوں نے نوجوان کو چھڑانے کی کوشش بھی کی۔

ڈی پی او چترال سونیا شمروز نے نوجوان پر تشدد کرنے والے شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں جبکہ پولیس نے تشدد میں ملوث شہری کو گرفتار کرلیا۔

دوسری جانب آئی جی پشاور پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری ڈی آئی جی اور ڈی پی او کو کارروائی کا حکم دیا ہے۔ ثناءاللہ عباسی کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں۔ واقعہ میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔ واقعہ کی ہر زاوے سے تفیش کی جارہی ہے اور متعلقہ شخص انصاف ملے گا۔ اگر تشدد میں کسی نے سہولت دی ہو تو اس کے خلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزیدخبریں