لاہور(پبلک نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں ملک کے بیشترمیدانی اور بالائی علاقوں میں موجود ہیں۔یہ مغربی ہوائیں اگلے 36 گھنٹوں تک ملک کے بالائی علاقوں پر موجود رہیں گی ۔ملک کے بیشترعلاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہےگا ۔بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہےاور پہاڑوں پر بارش یاہلکی برفباری بھی ہوسکتی ہے۔اسلام آباد اورخطہ پوٹھار میں موسم سرداورمطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہےسندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا۔ پنجاب کے بیشتر علاقوں سیالکوٹ، نارووال اور گردونواح میں صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہے گا۔
ملک میں موسم کی تازہ ترین صورتحال
10:52 AM, 9 Feb, 2021