آئی سی سی ون ڈے رینکنگ جاری، بابر اعظم اور فخر زمان کا کونسا نمبر؟

11:51 AM, 9 Feb, 2022

شازیہ بشیر
لاہور ( پبلک نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔ آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ رینکنگ میں دوسرا نمبر بھارتی کرکٹر اور سابق کپتان ویرات کوہلی کا ہے جب کہ تیسرے نمبر پر بھارتی اوپنر روہت شرما ہیں۔ آئی سی سی کی رینکنگ میں پاکستانی بیٹر فخر زمان کا نواں نمبر ہے جب کہ انگلش کرکٹر جو روٹ فخر زمان سے بس ایک پوائنٹ ہی دور ہیں۔
مزیدخبریں