اب میں عامر لیاقت کے ساتھ نہیں ہوں، سیدہ طوبیٰ کی تصدیق

06:54 PM, 9 Feb, 2022

شازیہ بشیر
ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی اہلیہ اداکارہ طوبی نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی۔ سیدہ طوبیٰ انور نے انسٹاگرام پوسٹ میں تصدیق کی کہ ان کے قریبی رشتے دار اور دوست جانتے ہیں انہوں نے 14 ماہ قبل ہی شوہر سے علیحدگی اختیار کی تھی۔ اداکارہ نے شوہر سے علیحدگی کا سبب بتائے بغیر بتایا کہ اب انہیں صلح کی کوئی صورت نظر نہیں آتی، اس لیے وہ خلع کے لیے عدالت سے رجوع کرنے جا رہی ہیں۔ طوبیٰ انور نے میڈیا اور مداحوں سے اپیل کی کہ ان کے مشکل وقت کا بھرم رکھ کر ان کی پرائیویسی کا بھی خیال رکھا جائے۔ ان کے لیے مشکل وقت ہے مگر انہیں یقین ہے خدا ہر کسی کے لیے ہمیشہ اچھے ہی فیصلے کرتے ہیں۔ طوبیٰ عامر کی جانب سے شوہر عامر لیاقت سے علیحدگی کی تصدیق کی پوسٹس پر کئی شوبز شخصیات، صحافیوں اور مداحوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
مزیدخبریں