حکومت کا مارکیٹنگ کمپنیوں،پیٹرول ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
11:10 AM, 9 Feb, 2023
اسلام آباد: حکومت نے مارکیٹنگ کمپنیوں ،پیٹرول ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر مملکت برا ئے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ملک میں 20دن کا پیٹرول اور 29دن کا ڈیز ل موجود ہے، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ملک میں پیٹرول کی قلت نہیں ہونی چاہیے ۔ مصدق ملک نے کہا کہ پیٹرولیم ڈیلرایسوسی ایشن کے سربراہ سے بات کی ہے، تمام پیٹرو ل پمپس کو چیک کیاجارہاہے ،ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کریں گے۔ وزیر مملکت برائے پیٹرویم کا کہنا تھا کہ 6پیٹرول پمپس کو سیل کردیاگیا ، 21ایف آئی آر کاٹی گئی ہیں، دواضلاع میں 7پیٹرول پمپس کو جرمانہ کیاگیا۔