قومی کرکٹر شاداب خان دُلہن لینے پہنچ گئے

12:33 PM, 9 Feb, 2023

احمد علی
قومی کرکٹر شاداب خان بارات لے کر اپنی دُلہن لینے پہنچ گئے ہیں ۔ شاداب خان کی سوشل میڈیا پر بارات کی ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے کہ جس میں انہیں سفید شیروانی اورسفید رنگ کا ہی قلا پہنے دیکھا جاسکتا ہے ۔ بارات کی آمد پر سابق کرکٹر ثقلین مشتاق جو کے اب ان کے سسر ہیں انہوں نے بارات کا استقبال کیا۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز شاداب خان کی مہندی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی کہ جس میں حسن علی کی اہلیہ نے شاداب کے ہاتھ پر مہندی لگائی تھی ۔ اس سے قبل شان مسعود ، حارث رؤف اور پھر شاہین شاہ آفریدی شادی کے بندھن میں بندھے ہیں۔
مزیدخبریں