آئی جی خیبرپختونخوا معظم جاہ کو تبدیل کردیا گیا

01:57 PM, 9 Feb, 2023

احمد علی
پشاور: انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی) خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معظم جاہ انصاری کو اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔گریڈ 21 کے افسر اختر حیات گنڈاپور نئے آئی جی خیبر پختونخوا تعینات کردیے گئے،اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ خیال رہے کہ اختر حیات ایف آئی اے میں تعینات تھے۔
مزیدخبریں