پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاملات طے پا گئے، ذرائع
03:47 PM, 9 Feb, 2023
اسلام آباد: ذرائع کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان تمام معاملات طے پا گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے آئی ایم ایف کے وفد کی ورچوئل میٹنگ ہوئی، ملاقات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کو آئی ایم ایف وفد نے پاکستان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات سے آگاہ کر دیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف سے معاہدہ طے کرنے کی منظوری دیدی ہے۔