عام انتخابات 2024، مکمل نتائج کب تک آئیں گے؟ الیکشن کمیشن سے اہم خبر آگئی

01:00 AM, 9 Feb, 2024

(ویب ڈیسک) جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنرز نذر عباس نے کہا کہ دو بجے تک 90 فیصد تک نتائج آجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنرز نذر عباس نے نجی نیوز چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے 8 فروری 2024 کو ہونے والے نتائج کے بارے کہا کہ نتائج میں تاخیر نہیں ہوئی ہے،نتائج ترتیب دینے میں وقت لگتا ہے،گنتی کے بعد فارم 45 بنایا جاتا ہے،فارم 45 کے بعد 46 بنانا پڑتا ہے۔

 نذر عباس نے کہا کہ ان تمام مراحل میں بہت وقت لگتا ہے،ایس او پیز کے تحت آر آوز پولنگ اسٹیشن سے نکلتے ہیں،جب تک ان کو سیکیورٹی کلیئرنس نہیں ملتی تب تک نہیں نکلتے،ہم نے جو نتائج بنانا ہوتا ہے اس میں تمام چیزوں کو دیکھ کر پھر حتمی نتائج بنائے جاتے ہیں۔

 جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر نے مزید کہا کہ پہلے فیز کا کام مکمل ہوگیا ہے اب ٹیبلیوشن کا کام ہوگا،اس وقت کافی سینٹر پر نتائج کو ترتیب دینا کا کام مکمل ہو چکا ہے۔

مزیدخبریں