الیکشن کے نتائج، نواز شریف تقریر کئے بغیر جاتی امراء چلے گئے

01:52 AM, 9 Feb, 2024

(ویب ڈیسک)عام انتخابات کے نتائج تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف ماڈل ٹاؤن سے روانہ ہو کر جاتی امراء پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف نے ماڈل ٹاؤن پارٹی سیکرٹریٹ میں وکٹری سپیچ کرنا تھی،ماڈل ٹاؤن پارٹی سیکرٹریٹ میں نواز شریف کی تقریر کے لیے انتظامات کیے گئے تھے،انتخابی نتائج تاخیر کا شکار ہونے کے باعث پروگرام ملتوی کر دیا گیا۔

ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں موجود دیگر رہنما بھی روانہ ہو گئے،ماڈل ٹاؤن پارٹی سیکرٹریٹ میں تقریر کے انتظامات کو بھی ختم کر دیا گیا،ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ کے باہر لگائی ایل سی ڈیز بھی اتار لی گئیں۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن ماٹئرنگ کنڑول روم میں صحافیوں کو داخلے سے روک دیا گیا ہے،مائنرنگ کنڑول روم میں نصب سکرین  تمام حلقوں  کے  آر آوز  ای ایم سٹم سے منسلک ہیں۔

مزیدخبریں