پہلاحتمی نتیجہ آگیا، کون کامیاب؟ الیکشن کمیشن نے اعلان کردیا

02:58 AM, 9 Feb, 2024

(ویب ڈیسک)عام انتخابات 2024 کا پہلا حتمی نتیجہ آچکا ہے، الیکشن کمیشن نے پہلے حتمی نتیجے کا اعلان کرتے ہوئے کہا لاہور اور اسلام آباد کے نتائج موصول ہورہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن ظفر اقبال نے کے پی اسمبلی کے 2 حلقوں کا باقاعدہ اعلان کیا۔

 خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 76 کے نتائج آگئے، آزاد امیدوار سمیع اللہ خان 18 ہزار 888 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں، دوسرے نمبر پر عوامی نیشنل پارٹی کے خوشدل خان ایڈوکیٹ نے 12 ہزار 986 ووٹ حاصل کئے۔

پی کے 6 سوات سے آزاد امیدوار فضل حکیم 25330 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔دوسرے نمبر افتخاراحمد نے19422ووٹ حاصل کئے ہیں،پی کے 6 میں ٹرن آوٹ 40.35 فیصد رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ جیسے جیسے الیکشن نتائج موصول ہوں گے میڈیا کو جاری کردیے جائیں گے، انٹرنیٹ مسئلہ ہے جس کے باعث نتائج تاخیر کا شکار ہیں۔ 

این اے 58 چکوال کا مکمل رزلٹ جاری کردیا گیا ہے،مسلم لیگ ن کے طاہر اقبال ایک لاکھ 15 ہزار 974، آزاد امیدوار ایاز امیر ایک لاکھ 2 ہزار 537 ووٹ لے کردوسرے نمبر پر، ذوالفقار علی خان پی پی پی 74 ہزار 300 ووٹ لے کر تیسرے نمبر  اورتحریک لبیک کے راجہ سہیل ستی 45 ہزار ووٹ لے کر چوتھے نمبر پر رہے۔

این اے 59 چکوال میں ن لیگ کے سردار غلام عباس 1لاکھ 41 ہزار 680 ووٹ لیکر جیت گئے اور آزاد امیدوار رومان احمد 1 لاکھ 29۔ہزار 716 ووٹ لیکر ہار گئے۔

کوئٹہ شہر کا غیر حتمی نتیجہ آیا ہے جس کے مطابق پی بی 40 کوئٹہ تھری سے ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر نائل 6268 کامیاب ہوئے اور پشتونخواملی عوامی پارٹی کے اختر محمد خروٹی 3940 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

مزیدخبریں