(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے 11 گھنٹے کی تاخیر سے 9 فروری کی صبح چار بجے قومی اسمبلی کے پہلے سرکاری نتیجے کا اعلان کیا جس کے بعد سست روی سے نتائج آنا شروع ہوئے۔
اب سے کچھ دیر پہلے تک قومی اسمبلی کے 200 حلقوں کے رزلٹ کا اعلان الیکشن کمیشن کر چکا ہے۔
اب تک کے اعلان کردہ نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن نے 59، آزاد امیدواروں نے 85 جبکہ پیپلز پارٹی نے بھی 44 نشستیں حاصل کی ہیں۔
ایم کیو ایم 6اور ق لیگ اور استحکام پاکستان پارٹی ایک ایک نشست پر کامیاب ہوئی ہیں جبکہ جے یو آئی اور بی این پی بھی ایک ایک نشست پر کامیابی حاصل کرچکی ہیں۔
پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ شاندانہ گلزار پشاور کے حلقہ این اے 30 سے 78971 ووٹ لے کر پہلے، جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے زین عمر ارباب 11854 ووٹ کے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ٹین اے 17 ایبٹ آباد سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ علی خان جدون 97,177 ووٹ کے کر فاتح قرار پائے اور مسلم لیگ ن کے محبت خان نے 44,522 ووٹ لیے۔
این اے 121 سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار وسیم قادر 78 ہزار آٹھ سو تین ووٹ لے کر کامیاب ہوئے اور مسلم لیگ ن کے روحیل اصغر 70 ہزار 5 سو 97 ووٹ لے کر ہار گئے۔
این اے 3 سوات تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سلیم رحمان 81 ہزار 411 ووٹ کے کر کامیاب ہوئے اور مسلم لیگ ن کے واجد علی خان 27 ہزار 161 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے لاہور کے حلقہ 123 سے 63 ہزار 953 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے اور آزاد امیدوار افضال عظیم نے 48 ہزار 486 ووٹ حاصل کیے۔
این اے 58 چکوال سے مسلم لیگ ن کے طاہر اقبال ایک لاکھ 15 ہزار 974 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ آزاد امیدوار ایاز امیر ایک لاکھ دو ہزار 537 ووٹ کے دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 55 راولپنڈی سے ن لیگ کے ابرار احمد 78 ہزار 542 لے کر جیتے اور آزاد امیدوار راجہ بشارت نے 67 ہزار 101 لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔
این اے 59 چکوال سے مسلم لیگ ن کے سردارغلام عباس 141680 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، اور آزاد امیدوار رومان احمد 129716 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
لاہور حلقہ NA 118 سے حمزہ شہباز 5000 ووٹوں کی لیڈ سے جیت گئے۔۔ حمزہ کو 105000 اور عالیہ حمزہ ملک کو 100803 ووٹ پڑے
این اے 199 گھوٹکی سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے گوہر خان مہر ایک لاکھ 54 ہزار 832 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، اور جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے عبدالقیوم نے 40 ہزار 204 ووٹ لیے۔
این اے 216 مٹیاری سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے مخدوم جمیل الزماں ایک لاکھ 24 ہزار 536 ووٹ کے لر جیتے اور مسلم لیگ ن کے بشیر احمد میمن نے 80 ہزار 439 ووٹ لیے۔
بلوچستان نیشنل پارٹی کے اختر مینگل نے حلقہ این اے 261 سے 3404 ووٹ لے کر پہلی، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیڑینز کے ثناللہ زہری نے 2871 ووٹ کے کر دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
سیالکوٹ کی نشستوں پر ن لیگ کامیاب:
سیالکوٹ کے حلقہ این اے 73 کا مکمل غیر حتمی نتیجہ آگیا، مسلم لیگ ن کے نوشین افتخار 112143 ووٹ لیکر کامیاب قرار جبکہ آزاد امیدوار علی اسجد ملہی 104067 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 51 غیرحتمی نتیجہ آگیا، مسلم لیگ ن کے ذیشان رفیق 49538 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، جبکہ آزاد امیدوار وقاص افتخار 46905 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔
پی پی 50 کاغیر حتمی نتیجہ آگیا، مسلم لیگ ن کے نوید اشرف 45627 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، آزاد امیدوار امان اللہ 43971 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 70 کا مکمل غیر حتمی نتیجہ آگیا، مسلم لیگ ن کے چوہدری ارمغان سبحانی 123437 ووٹ لیکر کامیاب قرار دیے گئے ہیں جب کہ آزاد امیدوار حافظ حامد رضا 112117 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 45 کا غیر حتمی مکمل نتیجہ آگیا، مسلم لیگ ن کے چوہدری طارق سبحانی 63651 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، آزاد امیدوار عمر جاوید گھمن 52839 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 53 کا غیر حتمی مکمل نتیجہ آگیا، مسلم لیگ ن کے رانا عبدالستار 59307 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ، آزاد امیدوار ملک جمشید غیاث 58351 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 44 کا غیر حتمی مکمل نتیجہ بھی آگیا ہے، جس میں مسلم لیگ ن کے رانا عارف اقبال ہرناہ 46308 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار سعید احمد بھلی 40425 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
اس طرح پی پی 52 کا غیر حتمی مکمل نتیجہ بھی جاری کردیا گیا ہے، مسلم لیگ ن کے چوہدری ارشد جاوید وڑائچ 58385 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار فاخر نشاط گھمن 49850 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔