(ویب ڈیسک ) بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق نوازشریف کی پارٹی کو پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں نے پیچھے چھوڑدیا۔
عالمی ادارے بلومبرگ نے پاکستان میں انتخابات پر رپورٹ جاری کردی ہے۔جس میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی میں تاخیر سے متنازعہ نتائج کا اشارہ مل رہا ہے۔صبح 10 بجے سے قومی اسمبلی کی 265 نشستوں میں سے 24 کے نتائج کا اعلان کیا گیا۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے حامیوں نے الیکشن میں حیران کن فتح کا دعویٰ کیا.
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نوازشریف کی پارٹی کو تحریک انصاف کے آزاد امیدواروں نے پیچھے چھوڑدیا ، تحریک انصاف کے حمایتیوں نےآزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیا۔