(ویب ڈیسک ) این اے 15 سے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف مانسہرہ سے ہار گئے۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 مانسہرہ کا غیر حتمی نتیجہ سامنے آگیا ہے۔غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق این اے 15 سے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہزادہ محمد جیت گئے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو شکست ہوئی ہے۔
آزاد امیدوارشہزادہ گستاسب خان کا کہنا ہے کہ مانسہرہ میری جیت عوام اور عمران خان کے وژن کی فتح ہوئی ہے ۔ عمران خان کی سیٹ ہے جیسے وہ کہیں گے ویسے ہی ہوگا ۔
شہزادہ گستاسب خان کا کہنا تھا کہ عمران کی کوششوں سے پہلے بھی سٹیٹسکو ٹوٹا اب تو ہسٹری بن گئی ہے ۔ ہم کوشش کرینگے کہ ملکی حالات سدھر جائیں، ملک کے حالات وہی سدھار سکتا ہے جو عوام کا پاپولر لیڈر ہو ۔