(ویب ڈیسک) اکبر آرائیں اور رفیق آرائیں کی جانب سے مجھے رات بھر دھمکیاں دی گئیں کہ تمہارے گھر پولیس بھیج رہے ہیں۔ این اے 87 سے آر او نےاستعفیٰ دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آر او نے جی ڈی اے کی رہنما سائرہ بانو اور حلقہ کے دیگرلوگوں کے سامنے جو کچھ اُن کے ساتھ ہوا سب بتادیا، آر او نے کہا کہ میرے گرفتاری وارنٹ جاری کر دیئے ، میرا جینا حرام کیا ہوا ہے، ایسے الیکشن ہوتے ہیں کیا؟ آر او بات کرتے ہوئے اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ پایا اس پر پاس کھڑے لوگوں نے حوصلہ دیا۔