بڑی خبر ، الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی 186 سیٹوں پر نتائج کا اعلان کر دیا 

04:37 PM, 9 Feb, 2024

(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اسمبلی کی 186 سیٹوں پر نتائج کا اعلان کر دیا ، پنجاب اسمبلی کی سیٹوں پر آزاد امیدوار 89 سے سر فہرست رہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے 81 امیدوار کامیاب قرار پائے ،پاکستان مسلم لیگ ق کی چار اوور پاکستان پیپلز پارٹی کی پانچ سیٹیں ہیں ،110 صوبائی حلقوں سے رزلٹ تاخیر کا شکار ہیں،اس کے علاوہ پنجاب سے قومی اسمبلی کے 72 حلقوں کے نتائج آنا باقی ہے۔

سندھ سے قومی اسمبلی کے 61 میں سے 37 حلقوں کے نتائج جاری کئے گئے ہیں،سندھ سے قومی اسمبلی کے 24 حلقوں کے نتائج آنا باقی ہے،بلوچستان سے قومی اسمبلی کے 16 حلقوں میں سے ایک کا نتیجہ بھی جاری نہیں ہوا۔

خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کے 45 حلقوں میں سے 33 کے نتائج موصول ہوئے ہیں،خیبرپختونخواہ سے قومی اسمبلی کے 12 حلقوں کے نتائج آنا باقی ہے۔

دوسری جانب سندھ اسمبلی کی 130 نشستوں میں سے 99 کے نتائج جاری ہوئے ہیں، پیپلز پارٹی نے سب سے زیادہ 79 نشستیں حاصل کرلیں،ایم کیو ایم نے 8 اور آزاد امیدواروں نے 10 نشستیں حاصل کیں، 2 نشستیں جی ڈی اے ، 1 جماعت اسلامی نے حاصل کی جبکہ 31 نشستوں پر نتائج آنے باقی ہیں۔

مزیدخبریں