آر او خوشاب نے اپنی ملازمت سے استعفیٰ دیدیا

05:00 PM, 9 Feb, 2024

(ویب ڈیسک) آر او خوشاب حلقہ این اے 87 قاضی صہیب احمد نے اپنی ملازمت سے استعفیٰ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق قاضی صہیب احمد نے اپنے استعفیٰ میں تحریر کیا کہ " وہ بھاری دل کے ساتھ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر  (جنرل)ضلع خوشاب کے عہدے سے باضابطہ طور پر استعفیٰ دے رہے ہیں۔

 میں نائب تحصیلدار (BS-14) سے (BS-18) تک اپنی 35 سالہ سروس کے دوران پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع کے لیے شکر گزار ہوں۔ اپنے 3.5 دہائیوں کے طویل کیریئر کے دوران میں ہمیشہ اس سروس سے لطف اندوز ہوا لیکن آخری دو، تین دن میرے لیے ایک ڈراؤنا خواب تھے۔ میں تفصیلات میں نہیں جانا چاہتا۔

مزیدخبریں