این اے71 سیالکوٹ کا نتیجہ تبدیل،ریحانہ ڈار کا عدالت جانےکااعلان

07:01 PM, 9 Feb, 2024

ویب ڈیسک: این اے 71 سیالکوٹ کا نتیجہ تبدیل، ریحانہ ڈار نے عدالت جانے کا اعلان کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ریحانہ ڈار کا کہنا ہے کہ میں ایسے جعلی اور جھوٹے انتخابی نتائج کو کسی صورت تسلیم نہیں کروں گی جس میں ووٹرز کا مینڈیٹ چرایا گیا ہو۔ میں پوری قانونی جنگ لڑوں گی۔الیکشن کمیشن سمیت ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکٹاؤں گی۔

ریحانہ ڈار نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہےجیسے پہلے عدالتی جنگ میں مجھے انصاف ملا اس بار بھی ملے گا۔ یہ میرا انفرادی معاملہ نہیں ہے۔ یہ ڈیڑھ لاکھ ووٹرز کی حق تلفی کا معاملہ ہے۔اس جنگ سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گی۔

مزیدخبریں