شیر افضل مروت نے این اے 41 سے میدان مارلیا

07:55 PM, 9 Feb, 2024

ویب  ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شیر افضل مروت بطور آزاد امیدوار قومی اسمبلی کی نشست این اے 41 لکی مروت سے کامیاب ہوگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق این اے 41 لکی مروت کے تمام 409 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا۔ 

اس نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت بطور آزاد امیدوار 117395 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ 

ان کے مقابلے میں جے یو آئی کے اسجد محمود 68303 ووٹ لے کر دوسر نمبر پر رہے۔ 

مزیدخبریں