ویب ڈیسک: عام افراد کے ذہنوں میں سوال ابھرتا ہے کہ وفاق میں حکومت بنانے کیلئے کسی بھی سیاسی جماعتوں کو کتنی نشستوں کی ضرورت پڑے گی۔
قانون کے مطابق وفاق میں وہی سیاسی جماعت حکومت بنا سکے گی جس کے پاس سادہ اکثریت ہوگی اور حکومت بنانے کے لیے مجموعی طور پر 169نشستوں کی ضرورت ہوگی۔
قومی اسمبلی کی عمومی نشستیں 266 ہیں جبکہ خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں شامل کرکے کل نشستیں 336 بنتی ہیں۔وفاقی حکومت بنانے کیلئےکسی بھی سیاسی جماعت کو قومی اسمبلی کی 169نشستیں درکار ہوں گی۔