مصطفیٰ کمال این اے 242 کراچی کیماڑی سے کامیاب

09:48 PM, 9 Feb, 2024

ویب ڈیسک: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما مصطفیٰ کمال این اے 242 کراچی کیماڑی 1 کی نشست پر کامیاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق این اے 242 کراچی کیماڑی 1 کے تمام 286 پولنگ اسٹیشنز کا  غیرحتمی غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا۔

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 242  سے ایم کیو ایم پاکستان کے مصطفیٰ کمال 71767 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ آزاد امیدوار دوا خان صابر 53759 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

مزیدخبریں