اداکارہ ماورا حسین کے نکاح کے جوڑے کی قیمت جان کر حیران رہ  جائیں گے

03:28 PM, 9 Feb, 2025

(ویب ڈیسک ) پاکستان اداکارہ   ماورا حسین حال ہی میں  اداکار امیر گیلانی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔

امیر گیلانی اور ماورا حسین کے نکاح اور شیندی (مہندی اور بارات کی مشترکہ تقریب) کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں ۔ اداکارہ ماورا کے نکاح کے جوڑے نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی۔

اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر  ان کے لاہور کے شاہی قلعے میں ہوئے فوٹو شوٹ کے چرچے ہیں۔اب ان کے نکاح کے لباس کی تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں۔

ماورا حسین کی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ کے مطابق  انہوں نے اپنے نکاح کے موقع پر لاہور کے نامور ڈیزائنرز رانوز ہائیرلومز (Rano's Heirlooms) کے جوڑے کا انتخاب کیا۔

مختلف میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ  اس لہنگے کی قیمت 19 لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپے ہے۔

مزیدخبریں